ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آندھرا پردیش میں پرامن ”بھارت بند“زرعی قوانین کی حمایت کرنے والی ٹی آرایس کامحتاط رویہ

آندھرا پردیش میں پرامن ”بھارت بند“زرعی قوانین کی حمایت کرنے والی ٹی آرایس کامحتاط رویہ

Tue, 08 Dec 2020 23:07:32    S.O. News Service

امراوتی،8؍دسمبر(آئی این ایس انڈیا) مرکزی حکومت کے ذریعہ لائے گئے نئے زرعی قوانین کے خلاف بلایا گیا بھارت بند آندھرا پردیش میں پرامن طور پر ختم ہوا۔ریاستی حکومت نے عوامی بس خدمات پر پابندی عائد کرکے شٹ ڈاؤن کی حمایت کی۔

منگل کے روز سہ پہر ایک بجے کے بعد ریاستی سکریٹریٹ بھی کھلاکیونکہ حکومت نے ملازمین کے لیے صبح کے وقت بسوں کا انتظام نہیں کیا تھا۔ بند کے حامیوں نے اپنا احتجاج زیادہ تر بس اسٹیشنوں اور شاہراہوں تک ہی محدود رکھا۔ ایسی صورتحال میں عام زندگی پر کوئی خاص اثرنہیں پڑاہے۔تاہم شاہراہوں پر ٹریفک بلاک رہی۔ریاستی حکومت کے مشورے پر تعلیمی ادارے بند رہے، جبکہ بینک اور مرکزی حکومت کے دیگر دفاتر کا کام معمول کے مطابق رہا۔بائیں بازوکی جماعتوں نے ریاست کے مختلف شہروں میں مارچ کیااورمرکزی حکومت سے نئے زرعی قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے دعویٰ کیاہے کہ اس سے کسانوں کونہیں صنعتکاروں کو فائدہ ہوگا۔تلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) اور کانگریس نے بھی اس بند کی حمایت کی۔ٹی ڈی پی کے سربراہ این چندربابو نائیڈو نے زرعی قوانین پر قومی بحث کی اپیل کی۔ انہوں نے حکومت سے کسانوں اور کسان تنظیموں سے اس مسئلے پرتبادلہ خیال کرکے اتفاق رائے پر پہنچنے کی اپیل کی۔ریاست میں حکمران وائی ایس آر کانگریس نے محتاط رویہ رکھا کیونکہ اس نے پارلیمنٹ میں ان زرعی قوانین کی حمایت کی تھی۔ پارٹی نے کہاہے کہ وہ موجودہ بحران خصوصاََ کم سے کم سپورٹ قیمت کے معاملے کو حل کرنے کی امید کرتا ہے۔ریاستی وزیر زراعت کے کنا بابو نے ایک بیان میں کہاہے کہ وائی ایس آر کانگریس نے اس شرط پر زرعی قوانین کی حمایت کی ہے کہ اس سے کسانوں کے مفادات کو کسی بھی طرح سے نقصان نہیں پہنچے گا۔


Share: